لاس اینجلس کی آگ کس نے لگائی؟ کیوں لگائی؟ میل گبسن کے انکشافات

mel gibson about la fire
کیپشن: mel gibson about la fire
سورس: google

ویب ڈیسک :  ہالی وڈ لیجنڈ اداکار اور فلم ڈائرکٹر میل گبسن نے کہا ہے کہ لاس اینجلس  کی تباہی میں گورنر کیلے فورنیا نیوسوم ملوث ہوسکتے ہیں وہ یہ جگہ خالی کرانا چاہتے تھے۔

 فاکس نیوز  کے پروگرام انگراہم اینگل میں گفتگو کرتے ہوئے میل گبسن نے  کانسپریسی تھیوری پیش کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ پانی کہاں گیا؟ پانی کے ذخائر کون لے گیا؟

ان کاکہنا تھا کہ ان کا گھر مکمل طور پر راکھ میں بدل گیا  اسے اتنا مکمل طور پر جلنا نہیں چاہئیے تھا۔ وہ لوگ پانی کے ساتھ گڑ بڑ کررہےتھے۔

انہوں نے کہا بے شمار سوال سامنے ہیں کیا یہ جان بوجھ کر ہے؟ یہ سوچنا ایک پاگل پن ہے۔ لیکن کوئی سوچنے لگتا ہے کہ  اس کا کوئی مقصد ہے یا نہیں۔ یہ کیا ہو سکتا ہے؟ تم جانتے ہو، وہ کیا چاہتے ہیں؟ کیا ریاست  بے بس ہے؟ مجھے نہیں معلوم۔"

 میزبان لورا انگراہم سے گفتگو کرتے ہوئے 69 سالہ اداکار ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ پہلے وقتوں کی طرح جیسے فارم ہاؤس خالی کرائے جاتے تھے ۔ بہت بڑی جگہ کو خالی کرایا گیا ہے ۔۔۔۔ تعمیر نو کے لئے صرف ہالی وڈ ہی نہیں پورے امریکا کی تعمیر نو کے لئے۔

Watch Live Public News