کراچی میں بینک ڈکیتی کی کوشش ناکام ، ایک ڈاکو ہلاک

کراچی میں بینک ڈکیتی کی کوشش ناکام ، ایک ڈاکو ہلاک
کراچی ( پبلک نیوز ) کورنگی میں قومی بینک کی برانچ میں چار ڈاکو داخل ہوئے جنہوں نے بینک منیجر سمیت تمام عملے کو یرغمال بناتے ہوئے لوٹ مار شروع کردی، اس موقع پر بینک عملے کے ایک ممبر نے بہادری کا ثبوت دیتے ہوئے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے خطرے کا الارم بجا دیا جس پر قریب ہی موجود پولیس موبائل نے بروقت پہنچ کر ڈکیتی کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔ پولیس نے بینک کو چاروں طرف سے گھیر لیا جس پر ڈاکوؤں نے بنک کے منیجر کو یرغمال بنا لیا اور پولیس سے مطالبہ کیا کہ انہیں فرار ہونے کا راستہ فراہم کیا جائے، اس موقع پر مبینہ طور پر ڈاکوؤں کی طرف سے فائرنگ کا آغاز ہوا جس کے بعد دونوں اطراف سے فائرنگ شروع ہو گئی ، پولیس نے بہادری کا مظاہرہ کیا اور ایک ڈاکو جس نے باہر منیجر کو یرغمال بنایا ہوا تھا وہ مارا گیا جبکہ منیجر کو بچا لیا گیا ۔ بینک کے اندر موجود تین ڈاکو گلی والے سے راستے سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، مگر بینک ڈکیتی کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے، ڈاکوؤں فرار ہوتے ہوئے تین پستولیں چھوڑ کر فرار ہوگئے، ایک ڈاکو کا ہلمٹ بھی پولیس نے قبضہ میں لے لیا ، جبکہ ان کی موٹرسائیکل بھی قبضہ میں لے لی گئی ہے جس سے مزید تفتیش میں مدد ملے گی، پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والوں ڈاکوؤں میں سے ایک زخمی بھی ہو چکا ہے۔

Watch Live Public News