واشنگٹن ( ویب ڈیسک ) امریکہ نے کہا ہے کہ افغان میں امن عمل کیلئے پاکستان اور امریکہ کے مشترکہ مفادات ہیں ، افغان مسئلے پر عالمی برادری کو ساتھ ملانا ہو گا لیکن افغانستان میں کسی بھی ایسی حکومت کو کوئی امداد نہیں دی جائے گی جو بنیادی انسانی حقوق کو تسلیم نہیں کرتی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ایک بیان میں کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے امریکہ اور پاکستان یکساں دلچسپی رکھتے ہیں، طاقت کی بنیاد پر بننے والی افغانستان کی کسی بھی حکومت کو تسلیم کرنے کیلئے دنیا تیار نہیں ہے،افغانوں کے انسانی حقوق کو تسلیم نہ کرنے والی کسی بھی حکومت کو کوئی امداد نہیں دی جائے گی۔ طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا ، امن عمل میں کردار ادا کرنے پر پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں، پاکستان کے ساتھ گزشتہ کئی برس سے امن کی کوششوں کی بحالی کیلئے مل کرمشترکہ مفادات کیلئے کام کر رہے ہیں، زلمے خلیل زاد امن عمل کے حوالے سے خطے میں موجود ہیں ۔