’بھارت دہشتگردی کو بطور ریاستی ہتھیار استعمال کر رہا ہے‘

’بھارت دہشتگردی کو بطور ریاستی ہتھیار استعمال کر رہا ہے‘
اسلام آباد ( پبلک نیوز) افغانستان کے مسئلے کا حل افغانوں نے ازخود تلاش کرنا ہے۔ وزیراعظم عمران خان ازبکستان کے دورے پر ہیں۔ پاکستان اور ازبکستان کے مابین متعدد معاہدوں، یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ ان خیالات کا کا اظہار ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے اپنی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح سیاسی و کاروباری وفد بھی تاشقند پہنچا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ غیرملکی افواج کے افغانستان سے انخلاء کے بعد کی صورتحال پر تشویش ہے۔ امید ہے افغانستان میں امن و استحکام کے لیے پرامن سیاسی مذاکرات کا راستہ اپنایا جائے گا۔ افغانستان کے مسئلہ کا حل افغانوں نے ازخود تلاش کرنا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارت کی دہشتگردوں کی مالی معاونت کا معاملہ اٹھایا ہے۔ پاکستان نے ماضی میں بھی اس حوالے سے ناقابل تردید شواہد پیش کیے۔ بھارت دہشت گردی کو ریاستی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔