ایف آئی اے کی جانب سے دائر منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز اور ملزم طاہر نقوی کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے دونوں ملزمان کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب کرلی ہے۔ دونوں ملزمان عدالت طلبی کے باوجود پیش نہیں ہورہے تھے۔ عدالت نے شریک ملزم ملک مقصود کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی تفصیل بھی مانگ لی ہے۔ عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے حاضری میں استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔