ویب ڈیسک: چیئرمین پی کے میپ محمود خان اچکزئی کارِ سرکار میں مداخلت اور زمین پر قبضے کے کیس میں بری ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ کی جانب سے محمود خان اچکزئی کو 2 کیسز، کارِ سرکار میں مداخلت اور زمین پر قبضے کے کیس سے بری کرنے کا حکم سنایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پولیس اور انتظامیہ نے رواں سال مارچ میں محمود خان اچکزئی کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی۔