یوکرین کاماسکو پراب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ 

یوکرین کاماسکو پراب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ 

(ویب ڈیسک )   روس یوکرین کی ڈھائی سالہ جنگ  کے دوران یوکرین نے روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ کیا ہے۔ 

روسی دفاعی فورس کے حکام نے دعویٰ  کیا ہے کہ  انہوں نے دارالحکومت ماسکو کے علاقے میں 11 ڈرونز کو تباہ کر دیا۔ جبکہ ملک بھر میں راتوں رات 45 ڈرون مار گرائے گئے۔

روسی حکام کے مطابق روسی سرزمین پر تباہ کیے گئے 45 ڈرونز میں سے 11 ماسکو، 23 سرحدی علاقے برائنسک، چھ بیلگوروڈ، تین کالوگا اور دو کرسک کے علاقے میں تباہ ہوئے۔ 

ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے کہا کہ پوڈولسک شہر پر کچھ ڈرونز کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ یہ ماسکو پر حملے کی اب تک کی سب سے بڑی کوشش ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ماسکو کے سکیورٹی سسٹم کی وجہ سے ڈرون حملوں کو کامیابی سے ناکام بنایا جا سکا۔

انہوں نے کہا کہ حملوں میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ روسی میڈیا نے ماسکو کے علاقے میں صبح سویرے اڑتے ڈرونز اور روسی دفاعی فورسز کے تباہ کرنے کے بعد آگ کے گولے بننے کی فوٹیج بھی دکھائی۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈرون حملوں کے باعث ماسکو کے ونوکووا، ڈومودیدووا اور زوکوفسکی ایئرپورٹس سے پروازیں چار گھنٹے تک متاثر رہیں۔

 یادرہے 6 اگست کو ماسکو نے کیف پر حملے میں مغربی راکٹ استعمال کرنے کا الزام لگایا تھا۔ یوکرین نے کہا کہ کرسک کے علاقے میں دریائے سیم پر پل کو مغربی ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔

اس کے نتیجے میں شہریوں کو نکالنے کی کوشش کرنے والے رضاکاروں کی موت واقع ہوئی۔ یوکرین کی افواج مغربی روس کے علاقے میں اپنی دراندازی بڑھا رہی ہیں۔ اس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ دونوں طرف سے مسلسل حملے جاری ہیں۔

Watch Live Public News