عدالت نے اینٹی کرپشن کو جج ہمایوں دلاور انکے والد سمیت دیگر کیخلاف کارروائی سے روکدیا

عدالت نے اینٹی کرپشن کو جج ہمایوں دلاور انکے والد سمیت دیگر کیخلاف کارروائی سے روکدیا

ویب ڈیسک:پشاور ہائی کورٹ بنوں سرکٹ بینچ نے دلاور خان اور جج ہمایوں خان ،سب رجسٹرر سمیت تمام افراد کے خلاف اینٹی کرپشن کو کسی بھی قسم کی کارروائی سے روک دیا۔

تفصیلات کےمطابق  بنوں میں پشاور ہائیکورٹ سرکٹ بینچ سماعت  ہوئی جس میں دلاور خان اور جج ہمایوں خان ،سب رجسٹرر سمیت تمام افراد کے خلاف اینٹی کرپشن کو کسی بھی قسم کی کارروائی سے روک دیا، بینچ نے درج ایف آئی آر پر عمل درآمد بھی روک دیا۔

عدالت میں اینٹی کرپشن بنوں نے لاعلمی کا اظہار کیا،وکلا نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کا کہا کہ ہم نے کوئی کارروائی نہیں کی تمام ریکار ڈ پشاور اسپشل ٹیم لے گئی،بنوں عدالت نے اینٹی کرپشن سے تمام ریکار ڈ طلب کر لیا، آئندہ سماعت پر مکمل ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ سرکاری اراضی پر قبضے کے کیس میں اسپیشل جج ہمایوں دلاور و دیگر کےو ارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے،بنوں کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضے کے کیس میں اسپیشل جج ایف آئی اے کورٹ اسلام آباد ہمایوں دلاور و دیگر کے وارنٹ جاری کیےتھے۔

 محکمہ اینٹی کرپشن نے ہمایوں دلاور، ان کے بھائی صادق دلاور اور والد دلاور خان کے بھی عدالت سے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے۔

Watch Live Public News