(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق ملک میں فائر وال کی تنصیب کا دوسرا ٹرائل کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا ہے۔
انٹرنیٹ سروسز کے متاثر ہونے کا معاملہ، سوشل میڈیا پر فائر وال کی تنصیب مکمل کرلی گئی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالی کمپنیوں پر فائر وال انسٹال کردی گئی، سوشل میڈیا ایپس کو ڈاون کرکے فائر وال کو انسٹال کیا گیا، سوشل میڈیا ایپس پر آڈیو ویڈیو ڈاؤن لوڈنگ بند کی گئی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ سوشل میڈیا سروسز آئندہ دو سے تین روز میں معمول پر آنے کا امکان ہے، فائر وال سے موبائل سگنلز انٹرنیٹ سروس کو بھی ڈاؤن کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق نیشنل سیکورٹی کے پیش نظر فائر وال کی تنصیب کی جارہی ہے، فائر وال کے ذریعے سوشل میڈیا پر متنازعہ مواد کو روکا جاسکے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فائر وال ڈیپ پیکٹ انسپیکشن کی صلاحیت کی حامل ہوگی، فائر وال سے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ پوائنٹس کی نشاندہی کی جاسکے گی، قومی سلامتی کیخلاف پروپیگنڈہ کرنیوالی آئی ڈی کو بلاک کیا جاسکے گا۔