کارساز خاتون ڈرائیور کیس: ملزمہ نتاشہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل منتقل

کارساز خاتون ڈرائیور کیس: ملزمہ نتاشہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل منتقل
کیپشن: کارساز خاتون ڈرائیور کیس: ملزمہ نتاشہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل منتقل

ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے کارساز روڈ پر نشے میں دھت خاتون ڈرائیور کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ جہاں عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کارساز ٹریفک حادثہ کیس میں ملزمہ نتاشا کو سٹی کورٹ میں پیش کردیا گیا۔ سخت سیکیورٹی میں ملزمہ کو چہرہ ڈھانپ کر عدالت پہنچایا گیا۔ پولیس نے ملزمہ کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔ 

ملزمہ کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ ملزمہ کے خلاف دفعات قابل ضمانت ہیں۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے میں قتل بالسبب کی دفعہ 322 کا اضافہ کیا ہے۔ دفعہ 322 ناقابل ضمانت ہے۔

مدعی کے وکیل نے استدعا کی کہ پتہ لگایا جائے خاتون نے کس قسم کا نشہ کر رکھا تھا کہ دو افراد کی جان لے لی؟ عدالت نے ملزمہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے شوہر کا نام کیا ہے؟ ملزمہ نتاشا نے بتایا کہ میرے شوہر کا نام دانش ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ پولیس نے آپ پر کوئی تشدد تو نہیں کیا؟ نتاشا نے کہا کہ مجھ پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا۔ 

عدالت نے ملزمہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کا حکم بھی دیدیا۔

Watch Live Public News