دنیا کی معمر ترین خاتون  118 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

دنیا کی معمر ترین خاتون  118 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

(ویب ڈیسک ) دنیا کی معمر ترین خاتون لوسیل رینڈن ایک سو اٹھارہ سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

فرانسیسی راہبہ سسٹرآندرے کے نام سے مشہور تھیں۔ لوسیل رینڈن 11 فروری 1904 کو فرانس میں پیداہوئی تھیں۔انہوں نے دونوں جنگ عظیم دیکھیں، 2020 میں آنے والی کورونا وبا کا مقابلہ کیا ۔

لوسیل رنڈن  نے 108 برس کی عمر تک کام کاج میں خود کومصروف رکھا۔ان کے انتقال کے بعد  دنیا کی معمر ترین خاتون کا اعزاز ماریہ برانیس موریراکو مل گیا ہے جن کی عمر 115 برس ہے۔

لوسیل رنڈن  کا انتقال اسپین کے علاقے کاتالونیا کے نرسنگ ہوم میں ہوا جہاں وہ گزشتہ دو دہائیوں سے مقیم تھیں۔ان کے پسماندگان میں 2 بچے، 11 پوتے پوتیاں اور کئی پڑپوتے شامل ہیں۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق ماریا کی عمر 117 سال اور 168 دن تھی، وہ مجموعی طور پر انسانی تاریخ کی آٹھویں معمر ترین انسان تھیں۔

Watch Live Public News