جڑواں شہروں میں بارش کے بعد بجلی کی سپلائی متاثر

جڑواں شہروں میں بارش کے بعد بجلی کی سپلائی متاثر
اسلام آباد/راولپنڈی(پبلک نیوز) جڑواں شہروں اسلام آباد روالپنڈی اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اور ژالہ باری کے بعد مختلف علاقوں کو بجلی فراہم کرنے والے 40 سے زائد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ ہوئی۔ متاثرہ علاقوں میں بحریہ گولف سٹی 4th روڈ جیل پارک رحمت آباد جی ٹن بیلا روڈ دھمیال ڈھوک حسو قائداعظم کالونی کے علاقے شامل ہیں۔ کوہالہ برما اقبال ٹاون انگوری پتھر گڑھ کمپنی باغ نیو ریس کورس بارہ کہو سواں جنڈ نیو روات فیڈرز پر بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے جبکہ موسم بہتر ھو جانے والے علاقوں میں آپریشن سٹاف نے بجلی بحالی کا کام شروع کر دیا ہے۔ ترجمان آئیسکو نے کہا ہے کہ آئیسکو چیف چودھری عبدالرزاق بجلی بحالی کی کاروائیوں کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔ آئیسکو کی جانب سے جاری ہونے والی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ صارفین بارش کے دوران بجلی کی تنصیبات سے دور رہیں، شکایات کے اندراج کے لئے 118 یا 9252933.6 پر کال کریں ۔ موسم کی خرابی کے باعث بجلی کی فراہمی میں آنے والے عارضی تعطل پر معذرت خواہ ہیں۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔