وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کا صوبائی بجٹ 22-2021ء پیش کر دیا ہے۔ آئندہ مالی سال 22-2021کیلئے صوبے کا کل بجٹ 1477.903 ارب روپے ہے
آج قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے لیے ہونے والے اجلاس میں اس وقت ہنگامہ کھڑا ہو گیا جب قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف تقریر کر رہے تھے۔ اس دوران حکومتی اور اپوزیشن ارکان آمنے سامنے آ گئے
پنجاب میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ ویکسی نیشن کے لیے صوبائی حکومت نے ہدف حاصل کرنے کی غرض سے رفتار تیز کی ہوئی ہے جس کی وجہ سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ویکسین کا سٹاک ختم ہو گیا ہے
کرپٹ افسران کے خلاف اینٹی کرپشن کی کارروائیاں جاری۔ محکمہ مال اور محکمہ آبپاشی پر چھاپے۔ محکمہ مال کا گرداور، پٹواری، محکمہ آبپاشی کا ضلعدار رنگے ہاتھوں گرفتار
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت دوبارہ شروع ہوا تو اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے تقریر شروع کی۔ شہباز شریف کی تقریر کے دوران حکومتی اراکین کا ایک بار پھر شور شرابہ کیا، وفاقی وزراء سمیت پی ٹی آئی ایم ایز ڈیسک پر بجٹ کتاب بجانے میں مصروف رہے