پٹرول کی قیمت میں 24 روپے 3 پیسے کا بڑا اضافہ

پٹرول کی قیمت میں 24 روپے 3 پیسے کا بڑا اضافہ
اسلام آباد: حکومت نےتیسری بار پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 24 روپے 3 پیسے ، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 59 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 233 روپے 89 پیسے ہو گئی، ڈیزل کی نئی قیمت 264روپےہوگی۔ لائٹ ڈیزل29روپے16پیسے فی لیٹر مہنگا جبکہ مٹی کا تیل29روپے59 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکااطلاق رات 12بجے ہوگا۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی فی لیٹرقیمتوں پر24 روپے 3پیسے نقصان کر رہے ہیں، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 120 ڈالر ہے۔انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر اب بھی نقصان برداشت کر رہے ہیں، پٹرول کی مد میں ماہانہ 120 ارب روپے سبسڈی دے رہے تھے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ملک میں پیدا شدہ بگاڑ میں عمران خان کا بھی ہاتھ ہے، عمران خان نے ملک کی معیشت کو خطرے میں ڈال دیا۔ ہم نے آتے ہی آئی ایم ایف سے پروگرام بحال کرنے کی بات چیت کی۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ڈیز ل پر59روپے فی لیٹر نقصان برداشت کر رہے ہیں، عمران خان جب گئے تو پیٹرول 90 ڈالر پر تھا، اب مہنگا ہو گیا ہے، ہم پیٹرول اور ڈیزل سستا بیچ رہے تھے، اپریل میں 20 فیصد ڈیمانڈ بڑھ گئی، عمران خان جو معاہدے کر کے گئے ان کی وجہ سے ہمارے ہاتھ جکڑے ہوئے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔