سمندری طوفان ’بپرجوائے‘ سےمتعلق مزاحیہ ٹوئٹ کرنے پر اشنا تنقید کی زد میں

سمندری طوفان ’بپرجوائے‘ سےمتعلق مزاحیہ ٹوئٹ کرنے پر اشنا تنقید کی زد میں
پاکستان کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے کراچی میں آنے والے سمندری طوفان بپر جوائے سے قبل ایک مزاحیہ ٹوئٹ کر دی جس پر صارفین اداکارہ پر سخت تنقید کررہے ہیں ۔ پاکستان کی منجھی ہوئی اداکارہ اشنا شاہ اکثر ہی سوشل میڈیا پر کُھل کے اپنی رائے کا اظہار کرتی ہیں اس کے ساتھ ہر معاملے پر ہی اپنی آواز بلند کرنے میں پیچھے نہیں رہتیں ہیں ، اب ان کی ایک ٹوئٹ کافی وائرل ہو رہی ہے۔ انہوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ میرا طیارہ کراچی کے لیے اڑان بھرنے والا ہے اور وہاں طوفان ہے، میں اپنے شوہر کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ اللہ نہ کرے کہ اگر طیارہ تباہ ہوگیا اور میں زندہ نہ بچ سکی تو میں امید کرتی ہوں کہ میرے شوہر کو کسی دن کوئی نیا جیون ساتھی مل جائے جس سے ان کو خوشیاں نصیب ہوں۔ اشنا نے مزید لکھا کہ مجھے امید ہے کہ میرے شوہر یہ جانتے ہیں کہ وہ کبھی بھی میری جیسی شاندار نہیں ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے مزید لکھا کہ میں یہ اعلان کرنا تو نہیں چاہتی ہوں لیکن مجھے یہ لازمی کہنا ہوگا کہ یہ ایک مذاق تھا ۔ البتہ مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کو اشنا شاہ کا یہ مذاق کچھ خاص پسند نہیں آیا، لوگوں نے انہیں تنبیہ کی کہ قدرتی آفات یعنی کہ زلزلے اور طوفان وغیرہ کو مذاق سمجھنا غلط ہے۔ خیال رہے کہ اداکارہ اشنا شاہ اور معروف گولفر حمزہ امین کی شادی رواں برس 26 فروری کو ہوئی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔