دوسری جانب حارث اور مزنا کی شادی کا کارڈ بھی سوشل میڈیا پر سامنے آیا ہے جو کہ وائرل بھی ہو رہا ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ سال 24 دسمبر کو حارث رؤف نے اپنی ہم جماعت مزنا مسعود ملک سے نکاح کیا تھا ۔ کرکٹر کا نکاح اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوا تھا جس میں ان کے قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے بھی شرکت کی تھی ۔ حارث رؤف کی اہلیہ مزنا مسعود کے حق مہر میں پچاس تولے سونا لکھا گیا ہے۔HARIS KI SHADDDIII!! LETSS GOOO???????????? pic.twitter.com/5bIxVKSm67
— Mariam✨ (@kiddanferrr) June 7, 2023
قومی کرکٹر حارث رؤف نکاح کے بعد اب اہلیہ مزنا مسعود کو گھر لانے کیلئے تیار ہیں ، کرکٹر کی بارات اور ولیمے کی تاریخ سامنے آگئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق حارث اگلے ماہ جولائی میں اپنی دلہنیا مزنا مسعود کو گھر لانے کے لئے بارات لے کر جائیں گے، کرکٹر حارث اور مزنا کی بارات اور ولیمے کی تقاریب اگلے ماہ کے پہلے ہفتے میں منعقد کی جائیں گے۔ حارث رؤف کی بارات کی تقریب 6 جولائی جب کہ ولیمہ 7 جولائی کو ہوگا، اس حوالے سے شادی کے کارڈز کی تقسیم کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے ۔