مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی بیچلر آف آرٹس (بی اے) کی ڈگری گم ہوگئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ڈپلیکیٹ ڈگری کے حصول کے لیے اپلائی کردیا ہے، نواز شریف نے بی اے 1968 میں کیا۔ ذرائع کے مطابق بی اے کی ڈپلیکیٹ ڈگری کے حصول کے لیے 2990 روپے نجی بینک میں جمع کرائے گئے ہیں ۔ ڈاکومنٹس کے مطابق نواز شریف نے بی اے 340 نمبر لیکر پاس کیا۔