میئر کراچی منتخب ہونے کے بعد مرتضیٰ وہاب کی اپنی والدہ کی قبر پر حاضری

میئر کراچی منتخب ہونے کے بعد مرتضیٰ وہاب کی اپنی والدہ کی قبر پر حاضری
نو منتخب میئر کراچی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب نے اپنی والدہ فوزیہ وہاب کی قبر پر حاضری دی۔ نومنتخب مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر والدہ کی قبر پر حاضری کی تصویر شیئر کی۔مرتضیٰ وہاب نے لکھا کہ میری امی آپ کی محنت اور آپ کی تربیت کا نتیجہ ہے۔ نومنتخب مئیر کراچی نے مزید لکھا کہ پروردگار آپ کی مغفرت فرمائے اور مجھے آپ کا اور ابا کا نام روشن کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ والدین سے بڑی نعمت کوئی نہیں۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ میری طرف سے اپنے والدین کو ایک زور کی جھپی دیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔