پشاور (پبلک نیوز) تھانہ غربی میں مبینہ پولیس تشدد سے جاں بحق ہونے والے 14سال کے شاہ زیب کے والد نے الزا م لگایا ہے کہ پولیس نے تشدد کے بعد ان کے بیٹے کو مارا جبکہ پو لیس کا موقف ہے کہ لڑکے نے جیل میں خود کشی کی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پشاور کے تھانے میں مبینہ طور پر ہلاک ہونے والے طالبعلم شاہ زیب کی ہلاکت کی گتھی مزید الجھتی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شاہ زیب کے پاس اسلحہ تھا اور وہ بازار میں زد و کوب کرنے میں مصروف تھا جس پر اسے تھانے میں لے جایا گیا جہاں پر اس نے خود کشی کر لی جبکہ شاہ زیب کے والد کا کہنا ہے کو ساتویں جماعت کے 14سالہ بچے کے پاس ا سلحہ آخر کہاں سے آ سکتا ہے۔ اسے پولیس نے حوالات میں تشدد کے بعد قتل کیا ہے۔ پشاور میں تھانہ غربی کے باہر صورتحال نازک ہے جہاں پر لواحقین نے تھانے کا بورڈ اکھاڑ دیا ہے اور توڑ پھوڑ کی ہے جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تھانے کے تمام عملے کو معطل کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔