لاہور ( پبلک نیوز) لیڈی ہیلتھ ورکرز کا سیکرٹیریٹ کے سامنے دھرنے کو آج چوتھا روز شروع ہو گیا ہے مگر حکومت کی طرف سے ابھی تک ان لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مطالبات تسلیم کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔ یہ خواتین اپنے دھرنے کے دوران سڑک پر سو رہی ہے اور مشکل ترین حالات کا سامنا کر رہی ہیں۔ لاہور میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا آج چوتھے روز میں داخل ہو گیا ہے ٗ لیڈی ہیلتھ ورکرز گزشتہ تین راتوں سے سڑک پر سو رہی ہے ٗ یہ دھرنا سیکرٹیریٹ کے سامنے جاری ہے ٗ دھرنا دینے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز کا مطالبہ ہے کہ جب تک ان کی تنخواہ میں اضافہ سمیت دیگر مطالبات کو تسلیم نہیں کیا جاتا اس وقت تک یہ خواتین اپنا دھرنا اور احتجاج بند نہیں کریں گی۔یہ دھرنا ایک ایسے موقع پر دیا جا رہا ہے جب پاکستان بھر میں کورونا کی تیسری وبا اپنا زور پکڑ رہی ہے اور حکومت کی طرف سے دوبارہ سمارٹ لاک ڈائون کا سلسلہ جاری ہو چکا ہے۔لیکن اس موقع پر لیڈی ہیلتھ ورکرز اور سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں سمیت کوئی بھی کورونا ایس او پیز پر عمل کرتا ہوا نظر نہیں آرہا ہے۔