نیدر لینڈ نے بھی آکسفورڈ ایسٹرا زینیکا ویکسین پر پابندی لگا دی

نیدر لینڈ نے بھی آکسفورڈ ایسٹرا زینیکا ویکسین پر پابندی لگا دی

ویب ڈیسک:نیدر لینڈ نے بھی آکسفورڈ ایسٹرا زینیکا ویکسین پر پابندی لگا دی۔

ڈچ حکومت کا کہنا ہے کہ آکسفورڈ کی ایسٹرا زینیکا ویکسین پر پابندی 29 مارچ تک رہے گی اور آکسفورڈایسٹرا زینیکا پر پابندی سائیڈ ایفیکٹس کی اطلاعات پر لگائی گئی۔

ماہرین کے مطابق ایسے دعوے سامنے آئے ہیں کہ ویکسین کے استعمال کے بعد خون جمنا شروع ہو جاتا ہے تاہم سائیڈ ایفیکٹس کے حوالے سے کوئی سائنسی شواہد موصول نہیں ہوئے۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں کووڈ 19 کے مریضوں کی تعداد 11 کروڑ 98 لاکھ 47 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ عالمی وباء سے 26 لاکھ 53 ہزار 483 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ امریکا کووڈ 19 سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے جہاں 5 لاکھ 34 ہزار 880 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ امریکا میں 2 کروڑ 94 لاکھ 80 ہزار افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔