’’عورت مارچ پر بینرز اور گستاخانہ نعروں کی تحقیقات کی جا رہی ہیں‘‘

’’عورت مارچ پر بینرز اور گستاخانہ نعروں کی تحقیقات کی جا رہی ہیں‘‘

اسلام آباد(پبلک نیوز) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے ایک بیان میں کہا ہے عورت مارچ کے موقع پر بینرز اور گستاخانہ نعروں کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ پاکستان عاشقان رسول کا ملک ہے یہاں پر گستاخی رسول کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔ مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر جاری شدہ مواد کی حقیقت تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پیر نور الحق قادری کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملوث کرداروں کو بےنقاب کر کے مقدمات دائر کریں گے۔ عورت مارچ کے بینرز کو فوٹو شاپ کر کے نشر کرنے والے عناصر کو بھی سزا ملے گی۔

دوسری جانب عورت مارچ منعقد کروانے والے انتظامیہ نے بھی اس بارے میں وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کے عالمی دن پر ہوے والے مارچ میں گستاخانہ نعرے نہیں لگے تاہم کچھ عناصر نے ویڈیوز کو ایڈٹ کرکے منفی پروپیگنڈا کیا اورغلط معلومات کو پھیلایا۔

یاد رہے کہ 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی خواتین نے ریلیاں نکالی اور مارچ کیے۔ پاکستان میں خواتین کے مارچ کو لیکر مخلتف حلقوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔