کورونا ویکسینیشن کے امید وار افراد کیلئے کیپٹن (ر) محمد عثمان کا اہم پیغام

کورونا ویکسینیشن کے امید وار افراد کیلئے کیپٹن (ر) محمد عثمان کا اہم پیغام

پبلک نیوز: کورونا ویکسینیشن کے امید وار افراد کے لیے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کا اہم پیغام۔ انہوں نے کہا ہے کہ صرف رجسٹرڈ افراد ہی کورونا وائرس ویکسینیشن کے لیے تشریف لائیں۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن (ر) محمد عثمان کا اپنے جاری کردہ پیغام میں کہنا تھا کہ غیر رجسٹر ڈ افراد کے آنے کی وجہ سے رش بڑھے گا۔ کورونا ویکسین صرف رجسٹرڈ افراد کو ہی لگائی جا رہی ہے۔ رجسٹریشن کے لیے 1166 پر رابطہ کریں۔ نظام کو بہترین انداز میں چلانے کے لیے عوام کا تعاون درکار ہے۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کا کہنا تھا کہ رجسٹریشن کےبعد موصول ہونے والے پن کوڈ کا انتظار کریں۔ ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے صرف اپنی باری کا انتظار کرنا ہوگا۔ رجسٹرڈ افراد نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، درست طریقہ اپنایا اور حکومت کا ساتھ دیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔