الیکشن کمشنرز،ریٹرننگ افسران کو مطلوبہ سیکیورٹی فراہم نہ کی جا سکی، ذرائع

الیکشن کمشنرز،ریٹرننگ افسران کو مطلوبہ سیکیورٹی فراہم نہ کی جا سکی، ذرائع
اسلام آباد: ذرائع کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے سیکیورٹی صورتحال سے متعلق الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا۔ پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کا معاملہ ، صوبائی الیکشن کمشنرز اور ریٹرننگ افسران کو مطلوبہ سیکیورٹی فراہم نہ کی جاسکی۔ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے سیکیورٹی صورتحال سے متعلق الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمشنر پنجاب نے کہا ہے کہ ریٹرننگ افسران کو مطلوبہ سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی، ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت رش زیادہ ہے، امیدوار اور حامیوں کےدرمیان لڑائی جھگڑے ہو رہے ہیں، یہی صورت حال برقرار رہی تو لاہور میں الیکشن شیڈول معطل کرنا ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی الیکشن کمشنر کے خدشات پر الیکشن کمیشن کی طرف سے نوٹس لئے جانے کا امکان ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔