پی ایس ایل 8: ملتان سلطانز نےلاہور قلندرز کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

پی ایس ایل 8: ملتان سلطانز نےلاہور قلندرز کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے کوالیفائر میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 84 رنز سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 161 رنز کا ہدف دیا تھا۔ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز 76 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ لاہور قلندرز کے مرزاطاہر بیگ8، فخر زمان 6،عبداللہ شیفق بغیر کوئے رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔سیم بلنگز 19 ، کپتان شاہین آفریدی 0 بنا کر آؤٹ ہوئے۔حسین طلعت 4 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔اس کے علاوہ سکندر رضا 1،راشد خان 0 پر آؤٹ ہوئے۔ ملتان سلطانز کے شیلڈن کوٹریل نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔اسامہ میر 2 جبکہ پولارڈ، انور علی ، عباس آفریدی اوراحسان اللہ نے 1،1 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ملتان سلطانز کی جانب سے عثمان خان نے 29 رنز بنائے، رائیلی روسو 13 اور رضوان نے 33 رنز بنائے۔ کیرون پولارڈ نے 34 گیندوں پر 57 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ٹم ڈیوڈ 22 رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست رہے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے 3 وکٹیں لیں جبکہ راشد خان اور زمان خان نے 1،1 آؤٹ کیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔