پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس کا کامیاب انسداد منشیات آپریشن

پبلک نیوز:  پاک بحریہ، پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے سمندر میں مشترکہ کامیاب کارروائی میں منشیات کا بڑا ذخیرہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

تفصیلا ت کے مطابق  آپریشن کے دوران 1500 کلوگرام منشیات ضبط کی گئیں،ضبط شدہ منشیات کو اینٹی نارکوٹکس فورس حکام کے سپرد کردیا گیا ہے۔

منشیات کے خلاف آپریشن جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کے ذریعے انٹیلیجنس کی معلومات پر کیا گیا۔

پاک بحریہ ملکی سمندری حدود میں ہر طرح کی غیر قانونی سرگرمی کی روک تھام کیلئے پر عزم ہے۔

Watch Live Public News