پاکستان کوسٹ گارڈز کی انسداد منشیات اور اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں

کیپشن: پاکستان کوسٹ گارڈز کی انسداد منشیات اور اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں

پبلک نیوز: پاکستان کوسٹ گارڈز کی ساحلی پٹی پر انسداد منشیات اور اسمگلنگ  کی روک تھام  کے لئے  بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد منشیات اور اسمگلنگ  کی روک تھام  کی کارروائیوں میں بھاری مقدار میں ممنوعہ اشیاء برآمد کی گئیں،برآمدکی جانے والی ممنوعہ اشیاء میں  12970 کلوگرا م سپاری ، 3049 پیکٹ گٹکا مکس،  1524 سگریٹ، 206 بنڈلز نیٹ کا کپڑا اور اس کے علاوہ دیگر متفرق سامان جس میں ڈیری مصنوعات کے 9063  کارٹن شامل تھے۔

اس کے علاوہ ایرانی  پیٹرول 12300 لِیٹر،اور  ڈیزل 116355 لِٹر   کوکنگ آئل 2880 لیٹر ،الیکٹرانک آلات اور گاڑیوں کے اسپئیر پارٹس اور 04عدد مختلف گاڑیاں بھی شامل تھیں۔

  پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف ِعمل ہے،پاکستان کوسٹ گارڈزاپنے فرائض ِ منصبی کی انجام دہی کے لیے  اپنا کام جاری رکھتے ہوئے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کررہی ہے۔

Watch Live Public News