دنیا کے طویل القامت نصیر سومرو کی طبعیت ایک بار پھر ناساز

دنیا کے طویل القامت نصیر سومرو کی طبعیت ایک بار پھر ناساز
سورس: ویب ڈیسک

کراچی: دنیا کے طویل القامت نصیر سومرو کی طبعیت ایک بار پھر ناساز ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق نصیر سومرو کئی روز سے گلستان جوہر کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ 

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نصیر سومرو کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا ہے اور  پھیپھڑے بھی ٹھیک کام نہیں کررہے ۔ نصیر سومرو کے جسم سے کاربن ڈائ آکسائیڈ نہیں نکل رہی جس سے ان کی حالت خراب ہورہی ہے۔

نصیر سومرو کو بائی پائپ لگا کر کاربن ڈائی آکسائیڈ نکالی جا رہی ہے جس سے ان کی حالت بہتر ہورہی  ہے۔

Watch Live Public News