عمران خان کو گرین سگنل مل گیا، عدالت نے بڑا حکم نامہ جاری کردیا

05:35 PM, 15 Mar, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وکیل شیر افضل مروت نے کہا عدالت نے حکم جاری کیا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے میں سکیورٹی تھریٹ  ہے تو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ملاقات کرائی جائے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ پنجاب حکومت اور اڈیالہ جیل احکام نے کہا تھا کہ فیملی اور وکلا تو عمران خان سے ملے رہے ہیں مگر رفقا کار اور جرنل وزٹرز یا عمران خان جن سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں وہ سکیورٹی ٹھریٹ ہے۔

ہم نے استدعا کی تو اس پر  اتفاق کرتے ہوئے عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر جیل کے اندر جانا سکیورٹی تھریٹ ہے تو  جیل کے اندر جائے بغیر ہی ملاقات کرائی جائے ویڈیو کانفرنس (video conference) کے ذریعے خان صاحب کے ساتھ ملاقات کروائیں!

شیر افضل مروت نے کہا کہ پنجاب حکومت کو بتانا چاہتے ہیں آپ کے حکمنامے کا احترام ہوگیا اب پاکسستان بھر میں جن کی بھی ملاقات SOP کے مطابق خان صاحب سے کرائی جائے گی وہ اس عدالتی حکم کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے گھر بیٹھے ویڈیو کانفرنس کے ذریعےبانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرسکے گا۔

مزیدخبریں