اسلام آباد(پبلک نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 531 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 83 افراد اس وباء سے زندگی کی بازی ہار گئے، 3 ہزار 42 مریض صحت یاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 5 اعشاریہ 06 فیصد سے زائد ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 19 ہزار 467 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 74 ہزار 751 ہو چکی ہے۔ملک میں اس وقت کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 71 ہزار 804 ہے، جن میں سے 4 ہزار 387 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔