رنگ روڈ اسکینڈل: انکوئری رپورٹ کی روشنی میں کارروائی کا فیصلہ

رنگ روڈ اسکینڈل: انکوئری رپورٹ کی روشنی میں کارروائی کا فیصلہ
لاہور(پبلک نیوز) ‌رنگ روڈ راولپنڈی منصوبے پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ مکمل، وزیراعلیٰ کو بھجوا دی گئی. رپورٹ میں سامنے آیا کہ سابق کمشنر محمود احمد، سابق لینڈ ایکوزیشن کلکٹر وسیم علی اور سابق ڈپٹی ڈائریکٹر پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ عبداللہ نے ناقابل تلافی غیرقانونی کام کیے، معاملہ نیب کو بھجوایا جا رہا ہے، رپورٹ میں ملازمین کی معطلی کی سفارش بھی کی گئی۔دوسری جانب ن لیگ نے رنگ روڈ اسکینڈل کی انکوائری رپورٹ مسترد کردی، مریم اورنگزیب کہتی ہیں تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنے کے بعد بلا امتیاز کارروائی کی نہیں، گرفتاریوں کی ضرورت ہے، رنگ روڈاسکینڈل بےضابطگیاں نہیں، 25 ارب سے زائد کا ڈاکہ ہے، اب عمران خان اور عثمان بزدار کو این آر او نہیں ملے گا۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔