پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 15 مئی2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 15 مئی2021
کرونا وبا مزید 83 زندگیاں نگل گئی، اموات کی تعداد 19 ہزار 467 ہو گئی، ایک روز میں ایک ہزار 531 افراد میں وائرس کی تصدیق، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 5 اعشاریہ صفر چھے فیصد رہی، فعال کیسز کی تعداد 71 ہزار 804 ہو گئی،، ظالم اسرائیل کے غزہ کی محصور پٹی کے مختلف علاقوں پر حملے جاری، شہدا کی تعداد 137 ہو گئی،، 31 بچے اور 19 خواتین بھی شامل،، غزہ کے علاقے کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگے، ہر طرف دھواں، آگ اور عمارتوں کا ملبہ۔۔۔۔فلسطین کی صورتحال پر شاہ محمود کے سعودی اور فلسطینی وزرائے خارجہ سے رابطے،، معصوم بچوں سمیت فلسطینیوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار، فلسطینیوں کے حق خودارادایت کی جہدوجہد کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار، ادھر اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کا وزرا خارجہ سطح کا ہنگامی اجلاس کل ہو گادہشت گردوں کو کسی صورت امن خراب کرنے کی مہلت نہیں دیں گے، مشن کی تکیمل تک کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، آرمی چیف کا مغربی بارڈر پر تعینات جوانوں سے خطاب، سپہ سالار نے عید کا دوسرا دن بھی بارڈر جوانوں کے ساتھ گزارا، ملکی دفاع میں شہادت پانے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔۔۔اروق قیصر انتقال کر گئے،، فاروق عارضہ قلب میں مبتلا تھے، وزیراعظم عمران خان کا فاروق قیصر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار،،فاروق قیصر صرف اداکار ہی نہیں تھے، انہوں نے سماجی ناانصافیوں اور مسائل کے بارے میں آگاہی پیدا بھی کی، دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔۔۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔