ظالم اسرائیل کے غزہ کی محصور پٹی کے مختلف علاقوں پر حملے جاری، شہدا کی تعداد 137 ہو گئی،، 31 بچے اور 19 خواتین بھی شامل،، غزہ کے علاقے کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگے، ہر طرف دھواں، آگ اور عمارتوں کا ملبہ۔۔۔۔لاک ڈاون پر سختی سے عملدرآمد کے مثبت نتائج آنے لگے، ملک بھر میں کورونا کی شدت میں نمایاں کمی ہوئی، 24 گھنٹے کے دوران 1531 نئے مریض رپورٹ ہوئے، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 5 اعشاریہ صفر چھے فیصد رہی، ایک روز میں مزید 83 اموات، تعداد 19 ہزار 467 ہو گئی، فعال کیسز کی تعداد 71 ہزار 804 ہو گئی،، 4 ہزار 387 مریضوں کی حالت تشویشناکوفاقی حکومت کے مراسلے کے بعد سندھ میں بھی تمام تعلیمی ادارے23مئی تک بند رکھنے کا اعلان، کرونا کی صورتحال کے باعث ملک بھر کے تعلیمی ادارے اب 17 تا 23مئی بند رہیں گے،، اطلاق سرکاری، نجی تعلیمی ادارے، مدارس، ووکیشنل اور ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ پر بھی ہو گاخیبرپختونخوا حکومت کا کرونا کی 10 لاکھ ویکسینز خریدنے کا فیصلہ، سمری منظوری کے لیے وزیراعلی کو ارسال، پولیس، اساتذہ اور دیگر سول سروسز فراہم کرنے والے ملازمین کو ویکسین لگائی جائے گی، صوبے میں ویکسی نیشن سنٹرز کی تعداد بھی بڑھائی جائے گی،، سیکرٹری صحت کہتے ہیں لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد کورونا ویکسی نیشن میں تیزی آئے گیبھارت میں کورونا کے وار جاری، مہلک وائرس سے مزید 3 ہزار 879 افراد ہلاک، مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 66 ہزار سے تجاوز کر گئی، بہت سی ریاستوں میں کورونا ویکسین کی شدید قلت ہو گئی، خوراکوں میں وقفہ بڑھانے کی تجویز دے دی گئی، ریاست گوا میں صورتحال بگڑنے لگی، مریض ادویات اور آکسیجن کی کمی کے باعث مر رہے ہیں۔دنیا بھر میں کرونا سے 16 کروڑ 25 لاکھ سے زائد افراد متاثر،، 33 لاکھ 71 ہزار 368 افراد ہلاک ہو چکے،، فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 87 لاکھ 71 ہزار سے زائد،، عالمی وبا سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ، بھارت کا دوسرا نمبر، برازیل فرانس، روس اور برطانیہ میں بھی لاکھوں اموات ہو چکیں۔۔۔