لاہور ( پبلک نیوز) بازار میں خواتین کو بے عزت کرنے والی اسسٹنٹ کمشنر تہنیت بخاری کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نارووال تہنیت بخاری کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نارووال تہنیت بخاری نے چند روز قبل دو خواتین سے بدتمیزی کی تھی۔ تہنیت بخاری نے خواتین جو سر بازار ذلیل کیا تھا۔
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن پنجاب نے اسسٹنٹ کمشنر نارووال تہنیت بخاری کو محکمے میں رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا۔ تبادلے کے احکامات ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب ارم بخاری کی جانب سے جاری کیے گئے۔