عمران خان اب گھبرا رہے ہیں، مراد علی شاہ

عمران خان اب گھبرا رہے ہیں، مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ آج سے دو تین دن پہلے عمران خان نے کہا اس نے سب کے نمبر بلاک کئے ہیں، عمران خان اب گھبرا رہے ہیں. وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ عمران خان گھبرا کیوں رہے ہیں؟ واقعی کوئی ایسا خطرہ ہے تو بات کریں، اگر سندھ میں انہیں کوئی خطرہ ہے تو نام بتائیں کاروائی کریں گے، کوئی بھی شخص غلط کام میں ملوث ہوگا تو کاروائی ہوگی، اپوزیشن لیڈر ملیر الیکشن میں دندناتے پھر رہے تھے ، انکو گرفتار کیا گیا، ملک شدید اکنامک کرائسز میں ہے، اسکی وجہ سابقہ حکومت ہے . ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے اسمبلی میں کہا تھا کہ چارٹر آف اکانومی کرنا چائیے ، اس وقت مل کر کام کرنے کی سب سے زیادہ ضرورت ہے اس وقت عمران نیازی سب کو ختم کرکے صرف خود رہنا چاہتے تھے،ایم کیو ایم کے ساتھ معاہدہ کیا تھا، نکات میں سب سے اوپر بلدیاتی قانون کا معاملہ ہے، سپریم کورٹ سے بھی احکامات ہیں ، ایم کیو ایم ایک بڑی جماعت ہے ، اس جماعت کے پاس ایک ماہ قبل عمران خان چل کر گئے تھے، اب ایم کیو ایم کے بارے میں کچھ اور کہہ رہے ہیں.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔