کراچی : وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ آپ گھبرا کیوں رہے ہیں؟، واقعی کوئی ایسا خطرہ ہے تو بات کریں ،اگر سندھ میں انہیں کوئی خطرہ ہے تو نام بتائیں کاروائی کریں گے۔ وزیر اعلی سندھ مرادعلی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج سے دو تین دن پہلے عمران خان نے کہا اس نے سب کے نمبر بلاک کئے ہیں، عمران خان اب گھبرا رہے ہیں، واقعی کوئی ایسا خطرہ ہے تو بات کریں ، اگر سندھ میں انہیں کوئی خطرہ ہے تو نام بتائیں کاروائی کریں گے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں لیڈر آف اپوزیشن ، الیکشن میں اسلحہ لے کر کے گھوم رہے تھے،پولیس نے کیس رجسٹر کیا اور انکو گرفتار کیا، جب حلیم عادل گرفتار ہوئے تھے ان کو پیٹ درد ہوا، پیٹ کے درد کی وجہ سے ان کو اسپتال بھیجا، وہاں ڈرامہ کرتا رہا،پتہ چلا اسپتال میں سالگرہ منا رہے ہیں۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ملک شدید اکنامک کرائسز میں ہیں، اسکی وجہ سابقہ حکومت ہے، آصف زرداری نے اسمبلی میں کہا تھا کے چارٹر آف اکانومی کرنا چائیے، یہ لوگ ساڑھے تین سال چور ڈاکو کہتے رہے۔ اس وقت مل کر کام کرنے کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ معاہدہ کیا تھا، نکات میں سب سے اوپر بلدیاتی قانون کا معاملہ ہے۔ سپریم کورٹ سے بھی احکامات ہیں ، کل دو بجے کمیٹی کی میٹنگ بھی ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ایک بڑی جماعت ہے ، اس جماعت کے پاس ایک ماہ قبل عمران خان چل کر گئے تھے، اب ایم کیو ایم کے بارے میں کچھ اور کہہ رہے ہیں۔ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سیہون سڑک کیلئے ہم نے 7 بلین روپے این ایچ اے کو دی چکی ہے، 2008 سے پہلے یہ سڑک بہت اچھی تھی، یہ 135 کلومیٹر ڈوئل کیرج وے بنائی تھی، ہم اپنے حصے کی رقم ادا کرچکے ہیں، لیکن عمران نیازی کی دور میں اس پر مناسب کام نہیں ہوا،ہم نے 62 کلومیٹر کی سڑک سانگھڑ تا نواب شاہ چار ماہ میں بنائی، اس وقت کے وزیر مراد سعید نے اس سڑک کو بنانے میں دلچسپی نہیں لی، اب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ جلد اس سڑک کو مکمل کروائینگے۔