190 ملین پاؤنڈز ریفرنس  کیس میں ضمانت کے باوجودعمران خان کب رہا ہونگے؟

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس  کیس میں ضمانت کے باوجودعمران خان کب رہا ہونگے؟

(ویب ڈیسک ) 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس  کیس میں ضمانت کے باوجودعمران خان کی رہائی ممکن نہیں ہے۔

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس  کیس میں ضمانت کے باوجودبانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان جیل میں رہیں گے۔ عمران خان کی سائفر کیس اور عدت نکاح کیس میں تاحال  سزا معطل نہیں ہوئی۔

عدت نکاح کیس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں زیر سماعت ہے جبکہ سائفر کیس   اسلام آباد ہائیکورٹ میں  چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس حسن اورنگزیب سن رہے ہیں ۔ جب تک ان کیسوں میں بانی پی ٹی آئی کی بریت نہیں ہو جاتی ان کا جیل سے باہر آنا ممکن نہیں۔

Watch Live Public News