اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپنے حوالے سے میڈیا میں چلنے والی خبروں کو جھوٹ کا پلندہ اور حقائق کے منافی قرار دیدیا ہے۔ گلگت بلتستان کے سابق چیف جسٹس رانا شمیم کے حوالے سے میڈیا میں زیر گردش خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں وہ سفید جھوٹ بول رہے ہیں، میں اب اس پر کیا ردعمل دے سکتا ہوں۔ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے دعویٰ کیا کہ گلگت بلتستان کے سابق چیف جسٹس رانا شمیم چاہتے تھے کہ انھیں ان کے عہدے پر برقرار رہنے دیا جائے، وہ ایکسٹینشن کا مطالبہ کر رہے تھے، تاہم میں نے انکار کیا تو انہوں نے اس کا شکوہ بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر ایک من گھڑت اور جھوٹی خبروں پر ردعمل دینا نہ تو مناسب ہے اور نہ ہی دانشمندی، یہ تمام باتیں حقائق کے منافی ہیں۔