شعیب ملک کی ثانیہ کو سالگرہ کی مبارکباد

شعیب ملک کی ثانیہ کو سالگرہ کی مبارکباد
پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنی اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے تصویر بھی شئر کر دی۔ گذشتہ کئی روز سے ثانیہ اور شعیب کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آرہی ہیں لیکن ان افواہوں میں کتنی صاداقت ہے دونوں اسٹارز کی جانب سے نہ ان خبروں کی تصدیق کی گئی اور نہ ہی تردید کی گئی ہے۔ان خبروں کے درمیان شعیب ملک نے فوٹو شیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اہلیہ کے لئے سالگرہ کی مبارک باد کے پیغام کے ساتھ اپنی اور ثانیہ کی پرانی تصویر بھی شئر کی ہے۔ شعیب کی جانب سے انسٹاگرام پوسٹ میں ثانیہ کو سالگرہ کی مبارک باد دی گئی اور ساتھ ہی صحت مند اور خوش گوار زندگی گزارنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔کچھ روز قبل ہی خلیجی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا تھا کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزاکی شادی 12 سال رہنے کے بعد ختم ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں ، تاہم اب تک اس جوڑے نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔
خیال رہے کہ گذشتہ دنوں سٹارز کے شو کا بھی اعلان کیا گیا تھا ۔ اردو فلیکس نے اپنی پوسٹ میں ’دی مرزا ملک شو‘ کے جلد آن ائیر ہونے کا اعلان کیا تھا جو کہ جلد ہی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر نشر ہوگا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔