ایپل کی نئی ڈیوائس ، جو ڈیجیٹل دنیا کو بدل کر رکھ دے گی

ایپل کی نئی ڈیوائس ، جو ڈیجیٹل دنیا کو بدل کر رکھ دے گی
ایپل کی جانب سے" مکسڈ رئیلٹی ہیڈسیٹ" پر کافی عرصے سے کام کیا جارہا ہے جو 2023 میں کسی وقت متعارف کرایا جاسکتا ہے۔ معروف امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کو توقع ہے کہ آئی فون اور اسمارٹ واچ کے بعداس کی نئی ڈیوائس ڈیجیٹل دنیا کو بدل کر رکھ دے گی۔ بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایپل ہیڈ سیٹ کی قیمت 2 سے 3 ہزار ڈالرز کے درمیان ہوسکتی ہے جس میں ایم 2 چپ کا استعمال کیا جائے گا۔یہ وہی چپ ہے جس کا استعمال میک بک ائیر اور میک بک پرو میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس ہیڈسیٹ کے اندر اور باہر 10 کیمرے نصب ہوں گے اور ڈسپلے کا ریزولوشن بہت زبردست ہوگا، جبکہ ڈیوائس کے آپریٹنگ سسٹم کو رئیلٹی او ایس کا نام دیے جانے کا امکان ہے،جس میں ایپل کی معروف ایپلی کیشنز جیسے فیس ٹائم، میسجز اور میپس موجود ہوں گی۔ ایپل اے آر/وی آر ٹیکنالوجیز کیلئے لوگوں کو بھرتی بھی کر رہا ہے،کمپنی ایسے افراد کی خدمات حاصل کرنا چاہ رہی ہے جو 3 ڈی مکسڈ رئیلٹی ورلڈ کے تجربے کو ان ایبل کرسکیں۔ آنے والے برسوں میں اس کو آئی فون کا متبادل بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایپل کا مقصد 10 برسوں میں اے آر کو آئی فون کی جگہ دینا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔