ارشد شریف قتل کیس: مراد سعید ، فیصل واوڈا ایف آئی اے میں طلب

ارشد شریف قتل کیس: مراد سعید ، فیصل واوڈا ایف آئی اے میں طلب
اسلام آباد: مرحوم صحافی ارشد شریف قتل کیس میں تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید اور فیصل واوڈا کو ایف آئی اے کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق فیصل واوڈا اور مراد سعید کو فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے پیر کے روز ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز طلب کیا ہے، جس میں دونوں رہنماؤں کو شواہد کے ساتھ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز آنے کے لیے نوٹس بھیجے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ فیصل واوڈا اور مراد سعید نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ارشد شریف کو لاحق خطرات سے آگاہ تھے۔ گزشتہ ماہ کی 26 تاریخ کو اسلام آباد میں تہلکہ خیز نیوز کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کے قتل کی سازش پاکستان میں ہوئی آنے والے چند دنوں میں نام دے دوں گا۔ یاد رہے کہ کینیا میں موجود صحافی ارشد شریف کو 22 اور 23 اکتوبر کی درمیانی شب گاڑی میں جاتے ہوئے کینین پولیس نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔