رجب طیب اردگان نے اسرائیل کو ایک "دہشت گرد ریاست" قرار دیدیا

رجب طیب اردگان نے اسرائیل کو ایک
رجب طیب اردگان نے اسرائیل کو ایک "دہشت گرد ریاست" قرار دیدیا، جو کہ غزہ میں جنگی جرائم اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ پارلیمنٹ میں قانون سازوں سے خطاب کرتے ہوئے، اردگان نے اپنے موقف کو دہرایا کہ حماس "دہشت گرد تنظیم" نہیں ہے بلکہ فلسطینی عوام کی طرف سے منتخب کردہ سیاسی جماعت ہے۔ ترک رہنما نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اعلان کریں کہ آیا اسرائیل کے پاس جوہری ہتھیار ہیں؟ انہوں نے مزید کہا کہ ترکی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی سطح پر کام کرے گا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں بڑھتے ہوئے تشدد کے دوران اسرائیلی آباد کاروں کو "دہشت گرد" کے طور پر پہچانا جائے۔ خیال رہے کہ اردگان 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد سے غزہ پر اسرائیل کے مسلسل حملوں کی مذمت میں آواز اٹھا رہے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔