— Babar Azam (@babarazam258) November 15, 2023ان کا مزید کہنا تھا کہ تینوں فارمیٹ میں بطور کھلاڑی پرفارمنس جاری رکھوں گا، نئےکپتان کو اپنے تجربے کی بنیاد پر سپورٹ کروں گا، اس ذمہ داری کیلئے اعتماد پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ۔
لاہور: پاکستانی ٹیم کے بیٹر بابراعظم نے تمام فارمیٹس کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے تینوں فارمیٹس کی قیادت سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ اعلان بابر اعظم کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کیا گیا ہے۔ بابر اعظم نے ایکس پر بیان میں کہا کہ وائٹ بال کرکٹ میں نمبر ون بننا تمام کھلاڑیوں کی مشترکہ محنت کا نتیجہ تھا۔ قیادت سے دستبرداری کا فیصلہ مشکل تھا لیکن چھوڑنے کا یہ درست ٹائم ہے۔