پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،15 اکتوبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،15 اکتوبر 2021
قندھار: اے ایف پی کے مطابق جنوبی افغانستان کے شہر قندھار میں ایک مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران دھماکہ ہو ا ہے جس میں 16 نمازی جاں بحق جبکہ 32 زخمی ہو گئے ہیں۔دھماکے کی وجہ ابھی واضح نہیں ہے لیکن خودکش دھماکے کا شبہ ہے۔ ایک عینی شاہد کے مطابق دھماکے کے وقت مسجد نمازیوں سے بھری ہوئی تھی اور کم از کم 15 ایمبولینس جائے وقوعہ پر موجود تھیں۔خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق طالبان کی خصوصی فورسز نے اس جگہ کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ متاثرین کی مدد کے لیے خون کا عطیہ دیں۔ مہنگائی کے مارے عوام کی سانسیں بھی بند کرنے کا مشن، یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگائی کا نیا طوفان برپا،مختلف برانڈز کے گھی کی قیمتوں میں ہوشرہا اضافہ، فی کلو قیمت میں 109 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا، کوکنگ آئل کی قیمتیں 465 روپےفی5لیٹر تک بڑھادی گئیں، نوٹیفکیشن جاری، اطلاق فوری ہوگا۔ عوام پر ایک بار پھر بجلی کابم بھی گرادیا گیا گیا، حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں1 روپے68 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی، وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی، سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت توانائی کی جانب سے بھجوائی گئی تھی۔ کیا رات بارہ بجے عوام کے بھی بارہ بجے گے؟؟ پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی کرنے کی تیاری، اوگرا میں قیمتوں میں 10 روپے فی لٹر تک اضافہ کرنے کی سفارش کر دی، پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 90 پیسے اضافے کی سمری ارسال، حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے۔ طاقت ورچاہتےہیں کہ انہیں این آر او مل جائے، وزیراعظم عمران خان کا اسلام آباد میں کاشتکاروں کے لیے کسان پورٹل کے اجرا کی تقریب سے خطاب، کہا حکومت کاشتکاروں کو سہولیات پہنچانے کےلیے متعدد اقدامات کررہی ہے، کسانوں کی آواز کوئی نہیں سنتا، کسان لندن میں فلیٹ نہیں لے گا وہ اپنی زمین پر ہی کاشت کرے گا، پاکستان میں 50 سال بعد 10 ڈیمز بن رہے ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔