لاہور ( پبلک نیوز) ڈینگی کے صوبہ بھر میں 269 کنفرم کیسز جبکہ 144 مشتبہ مریض سامنے آگئے۔59 مریضوں کی حالت تشویشناک یکم ستمبر سے 15 اکتوبر تک 1950 کیسز رپورٹ ہو چکے۔ تفصیلات کے مطابق 693 مریض مشتبہ ڈینگی بخار میں مبتلا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا مجموعی اموات کی تعداد 23 ہوگئی۔ جناح، سروسز، گنگا رام، سید مٹھا ہسپتال اور جنرل ہسپتال میں ڈینگی وارڈ بھر گئے مریضوں کے لئے جگہ ختم ہوگئی۔ سکرٹری صحت ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت پنجاب نے 210 سرکاری اور 26 پرائیویٹ ہسپتالوں میں انسداد ڈینگی کے لئے متبادل انتظامات کر لئے۔ 32 سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کو طبی سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں۔ ڈینگی فیلڈ ہسپتال ایکسپو سینٹر میں 280 بیڈز میں سے 90 مریض داخل ہیں۔ ادویات وافر مقدار میں دستیاب ہیں۔ سیکرٹری صحت کا کہنا تھا کہ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کے زیر اہتمام لاہور کے ہسپتالوں میں 1068 بیڈز جبکہ دوسرے شہروں 525 بیڈز کا اہتمام کیا گیا ہے۔ 12 ضلعوں کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں ریمپ اپ پلان کے تحت 1636 بیڈز کا انتظام کر دیا گیا ہے۔