قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم 28 برس کے ہوگئے

قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم 28 برس کے ہوگئے
قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم 28 برس کے ہوگئے ہیں،کپتان نےاپنی سالگرہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں کے کپتانوں کے ساتھ منائی اور تمام کپتانوں کا گروپ فوٹو شوٹ بھی کیا گیا۔ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے میلبورن میں موجود کپتان بابراعظم نے اپنی سالگرہ دیگر ٹیمو٘ں کے کپتانوں کے ہمراہ منائی۔ آئی سی سی نے بابر اعظم کو سالگرہ کی مبارکباد دی ساتھ ہی آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر تصویریں بھی شیئر کیں۔ کپتان کے لئے خصوصی طور پر سبز رنگ کا کیک بنوایا گیا تھا۔ کیک کے اوپر کرکٹ پچ اور وکٹیں بھی بنوائی گئی تھیں۔ آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ کیلئے ہونے والے تعرفی سیشن میں بھی ایرون فنچ نے بابراعظم کو کیک پیش کر کے سالگرہ کی مبارکباد دی۔ خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےمیگا ایونٹ کا آغاز کل سے ہوگا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔