ویب ڈیسک: گھی اور آئل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معروف برانڈ نے ایک دفعہ پھر رات گئے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں چھ روپے فی کلو اضافہ کردیا ہے۔ چھ روپے اضافہ درجہ دوم کے برانڈ میں کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پرائس اینڈ کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں طے ہوا تھا کہ تین دن تک ریٹس نہیں بڑھائے جائیں گے۔ ایسوسی ایشن کی جانب سے یقین دہانی کروانے کے باجود قمیتوں میں اضافہ ہوگیا۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر بین الاقوامی سطح پر قیمتوں میں اضافہ ہوا تو درجہ دوم ساتھ ساتھ درجہ اول اور سوم کی قمیتوں میں بھی اضافہ ہوتا۔
دوسری جانب پرائس اینڈ کنٹرول کمیٹی نے ایسوسی ایشنز کے عہدیدران کا اجلاس آج پھر سے طلب کر لیا۔