پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،15ستمبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،15ستمبر 2021
حکومت چاہتی ہے لیول پلئینگ فیلڈ نہ ہو، الیکشن کمیشن اور سیاسی جماعتوں کو شراکت داری نہ دینا پری پول رگگنگ ہے، پی پی رہنما شیری رحمان کہتی ہیں ایسی ووٹنگ مشین لائی جارہی ہے جس کی دنیا کے متعدد ممالک اور الیکشن کمیشن نے مخالفت کی، ای وی ایم سے ووٹر کی رازداری ختم ہوجائے گی، ہمیں الیکشن پر ہمیشہ تحفظات رہے مگر آئینی اداروں کو متنازعہ نہیں کیا۔ وزیرمملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی کافارن فنڈنگ کیس 5 سال سےزیرسماعت ہے،تحریک انصاف کودونوں جماعتوں کےاکاؤنٹس دیکھنے کی اجازت دی جائے، کہاٹھپہ مافیا شفاف انتخابات کی مخالفت کر رہا ہے، الیکشن کمیشن کے تکنیکی اعتراضات وزارت سائنس دور کردےگی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پنجاب میں بلدیاتی امورسےمتعلق اجلاس،نئے لوکل گورنمنٹ ماڈل پر بریفنگ، کہا مضبوط بلدیاتی نظام کے بغیر جمہوریت نامکمل ہے، وزیراعظم کی صوبے میں جلد بلدیاتی انتخابات کرانے کی ہدایت۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس،8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، وزارت دفاع کی تین ضمنی گرانٹس منظور ہونے کا امکان، ایرا کے لئے 50 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظوری کے لئے پیش کی جائے گی۔ مہنگائی سے ستائے عوام کے لئے مزید مشکل،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں ساڑھے 10 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان،سمری وزارت خزانہ کو موصول، قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔