پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،16 اپریل، 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،16 اپریل، 2021
پاکستان میں سوشل میڈیا کچھ گھنٹوں کےلیے بند، زرائع کے مطابق ٹویٹر، فیس بک، یوٹیوب، واٹس ایپ و دیگر سوشل میڈیا ایپس پر پابندی شام 4 بجے تک رہے گی، سوشل میڈیا کی بندش پر صارفین پریشان۔پاکستان میں کورونا کی ہلاکت خیزی جاری، مزید 110 اموات، مجموعی تعداد 15 ہزار 982 ہوگئی،24گھنٹوں کے دوران 5ہزار 364 نئے کیس رپورٹ، ‏کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.31 فیصد رہی، فعال کیسز بڑھ کر 78 ہزار 425 تک جاپہنچے۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس گلزار احمد کے بینچ میں کورونا مثبت وکیل کی پیشی پر کھلبلی مچ گئی، آپ کی سماعت ملتوی کی درخواست آئی تھی، چیف جسٹس کا وکیل سے استفسار، مجھے کورونا ہوا ہے پھر بھی آگیا ہوں، وکیل خالد محمود کا جواب، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ کو اسطرح عدالت نہیں آنا چاہیے تھا، وکیل کے جانے کے بعد عدالتی روسٹرم اور فائلوں پر اسپرے کیا گیا۔صدرعارف علوی کی ہدایت پر آج ملک بھر میں یوم توبہ واستغفار منایا جارہا ہے، یہ دن منانے کا مقصد دعا واستغفار کے ذریعے کورونا وبا سے نجات حاصل کرنا ہے، صدر مملکت نے اپیل کی ہے کہ عوام مہلک وائرس سے نجات کےلئے نماز استغفار ادا کریں۔حکومت کا روزگار فراہمی کا وعدہ پورا کرنے کا عزم، وزیراعظم آج سکھر میں کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کریں گے، سندھ میں نوجوانوں پر ساڑھے 3 ارب روپے سے زیادہ رقم خرچ کی جاچکی، 21 ہزار افراد نے تربیت کے بعد روزگار حاصل کرلیا، 2200 نوجوانوں کو روزگار کیلئے رقم کی تقسیم کا عمل آج سے شروع ہوگا۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔