کراچی (پبلک نیوز) سندھ حکومت نے صوبہ بھر میں دس اہم مقامات پر احتجاج کے لیے عائد پابندی میں 60 روز کی توسیع کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ میں دس اہم مقامات پر احتجاج کرنے کی پابندی ہے جس میں مزید ساٹھ دن کے لیے اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ہائی ویز، اہم شاہراہیں، ریلوے اسٹیشنز پر دھرنے اور ریلیاں ممنوع قرار دی گئی ہیں۔ مین شاہراہوں پر بھی احتجاج پر پابندی عائد ہے۔
ائیر پورٹ اور اسپتال جانے والی شاہراہوں پر احتجاج کرنے لیے اجازت نہیں ہے۔ یونیورسٹی روڈ پر بھی احتجاج سے منع کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے اس حوالے سے حکم نامہ جاری کر دیا۔